سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںتربت :ایف ڈبلیو او کی بدترین کرپشن آشکار،

تربت :ایف ڈبلیو او کی بدترین کرپشن آشکار،

کیچ ( ہمگام نیوز) ایف ڈبلیو او کی بدتریں کرپشن آشکار،16ارب روپے مالیت کے پاک چائنا اقتصادی روڈ پر تعمیر شدہ کیچ کور پل لوکل گاڈیوں کا بوجھ نہ سہہ کی اور توٹ گئی، ایف ڈبلیو نے واقعہ دبادیااور دوبارہ ٹوٹے ہوئے پل کا حصہ تعمیر کرنا شروع کردیا۔ پاکستان آرمی کی تعمیراتی کمپنی ایف ڈبلیو اوکی نگرانی اور سیکیورٹی میں 16ارب روپے مالیت کے زیر تعمیر پاک چائنااقتصادی روٹ میں تعمیر شدہ کیچ کور پل ٹوٹ کر گرگیاہے جو کرپشن کی ایک بدتریں مثال ہے ۔ ایف ڈبلیو او نے یہ پل تقریبا 6مہینے قبل مکمل کر نے کا دعوی کر کے آرمی کے ایک لیفٹنٹ کرنل کے زریعے باقاعدہ پاکستانی میڈیا کے ہمراہ راولپنڈی سے آکر افتتاح کے بعد ٹریفک کے لیئے کھول دیا تھامگر چند ہفتوں کے بعد ہی اقتصادی راہداری کے اہم تریں پل کرپشن کا شکار ہوکر ٹوٹ گیا جسے دوبارہ تعمیر کے لیئے دوبارہ ٹریفک کے لیئے بند کردیاگیا ہے۔ واضح ہو کہ مزکورہ پل ڈی بلوچ سے گھنہ تک کئی میٹر پر مشتعمل ایک طویل بلکہ پاکستان کا طویل تریں پل ہے اور یہ کوریڈور کا بھی ایک اہم تریں پل شمار کیا جاتا ہے چھ مہینے قبل جب اس کا افتتاح کیاگیا تب سے لے کر اس پر کوئی بڑی گاڈی یا ٹریفک کا رش نہیں رہا بلکہ لوکل سطح کی چھوٹی گاڈیاں سفر کرتی رہی ہیں اور مزکورہ پل ان کا بوجھ نہ سہہ سکا جب اس پر بڑی مال بردار گاڈیاں سفر کرنا شروع کردینگے تو ان کی کیا درغت ہوگی یہ واضح ہے۔ کیچ کور پل کی ٹریفک کے لیئے کھولنے کے چند ہفتوں کے اندر ٹوٹنے سے ایک طرف آرمی کی کرپشن آشکار ہوتی ہے تو دوسری جانب پاکستان کا اپنے انتہائی حلیف ملک چائنا کے ساتھ دھوکہ دہی بھی ظاہر ہوتی ہے ۔یہاں پر یہ بات بھی واضح ہوکہ پاکستان چائنا اقتصادی رواہداری جو چند سال قبل شروع کیاگیا تھا ایک پرائیوٹ تعمیراتی کمپنی نے 4ارب مالیت کے ٹھیکے پر لیا تھا لیکن وہی سڑک جس کا بیشتر حصہ بشمول کیچ کور پل جس کی بنیاد اسی کمپنی نے رکھی تھی دوباری ایف ڈبلیو او کو 16ارب روپے کی لاگت پر دیا گیا جبکہ اس پر سیکیورٹی کی مد میں کئی ارب روپے الگ رکھے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز