جنوبی کوریا (ہمگام نیوز)جنوبی کوریا میں مقیم نصیر بلوچ نے جاری کر دی بیان میں کہا کہ وہ اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ 27 مارچ کو اجتجاج کے ساتھ لانگ مارچ کر ینگے، جاری کردہ بیان میں نصیر بلوچ نے کہا کہ جنوبی کوریا میں ساسانگ شہر ایپل کے سامنے بروز اتوار صبح دس بجے نصیر بلوچ سمیت ساتھی یوم سیاہ کی نسبت جبری قبضہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوگا اور گیارہ بجے مظاہرے کے بعد نصیر احمد بلوچ اپنی ٹیم کے ساتھ پیدل لانگ مارچ کے لیے اپنی پہلی منزل کی طرف رواں دواں ہونگے، انہوں نے کہا کہ یہ لانگ مارچ پوسان شہر سے لے کر جنوبی کوریا کے دالحکومت سئیول میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے اختتام پذیر ہو گی، اجتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بل ترتیب اقوام متحدہ، ایمنسٹی انٹر نیشنل،،برطانیہ،امریکہ اور انڈیا کے سفارتکاروں کے سامنے ہو گا۔ جو 400سو کلیومیٹر کی مسافت طے کرتے ہوئے مقبوضہ بلوچستان بھر میں جاری ریاستی جارحیت کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کرئے گی، 27 مارچ کو یوم سیاہ کے طور پر ہمیشہ نفرت سے یاد کیا جائے گا کیونکہ اس دن پاکستانی قابض ریاست نے اپنی قوت و طاقت سے ایک آ زاد بلوچ ریاست پر جبری قبضہ کے لیے انسانی حقوق اور عالمی قوانین کے خلاف ورزی کرکے ہمسایہ ملکوں کے رشتے کو پاوٗں تلے روند کر ایک آزاد ریاست پر قبضہ کیا اسی دن سے لیکر آج تک بلوچ قوم اپنی جہد آزادی کو برقرار رکھتے ہوئے ہر طرح کی قربانیاں دیتے آرہے ہیں ۔ جس قوم میں جذبہ آزادی اور لعنت غلامی کا احساس ہووہ قوم کبھی غلام نہیں بن سکتا ۔ بلوچ قوم نے ہر دور میں چائے وہ دور سکندر اعظم، چنگیزی یا غوری و محمودی کا ہو یا ایرانی ، عربی پُرتگیزی اور فرنیگی کا ہو۔ بلوچ قوم نے ثابت کردیا ہے کہ اُسے غلامی کی زندگی ہر گز قبول نہیں ہے۔ انہوں نے اپنی سر زمین اور شناخت کی تحفظ کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نزرانہ دیکر اپنی سرزمین کی حفاظت کی ہے اور کرتے رہیں گے۔