دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںسوئی گیس فیلڈ کا 31 سالہ معاہدہ ختم ہونے میں ایک ماہ...

سوئی گیس فیلڈ کا 31 سالہ معاہدہ ختم ہونے میں ایک ماہ رہ گیا

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچستان کے علاقے سوئی گیس فیلڈ سے گیس نکالنے اور ترسیل کیلئے کٹ پتلی حکومت اور پاکستان پیڑولم لمیٹیڈ کے درمیان 31 سالہ معاہدے کی مدت اب ختم ہونے میں صرف ایک ماہ رہ گیا ہے ،،اٹھارویں ترمیم کے تحت آئندہ معاہدہ صوبائی حکومت کی رضامندی سے ہوگا نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں گیس کی دریافت 1952 میں ہوئی ،،وفاقی حکومت نے پندرہ ستمبر 1955میں سوئی سے گیس نکلنے اور اسکی ترسیل کا کام پاکستان پیڑولم لمیٹیڈ کو تیس سال کیلئے سپرد کیا ،،،اس معاہدے کے اختتام سے چار ماہ قبل 15مئی 1985کو وفاقی حکومت نے معاہدے میں تیس سال کی مزید توسیع کردی ،،، اس معاہدے کی مدت 15مئی2015 میں اختتام پذیر ہوئی تو وفاقی حکومت کو اس کی توسیع کا خیال آیا مگر اٹھارویں ترمیم آڑے آگئی ،، وفاقی حکومت نے پی پی ایل کو ایک سال مزید کام کرنے کی اجازت دیتے ہوئے نئے معاہدے کیلئے بلوچستان حکومت سے رابط کیا تو صوبائی حکومت نے نئی شرائط رکھ دیں اس سلسلے میں سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا تھا کہ میں نے سختی سے خط لکھا تھا خاقان عباسی کو کہ آپ اس کو تجدید نہیں کرسکتے ہیں جب تک صوبائی گورنمنٹ وہ نہ کرے ،یہ بہت بڑا مسلہ تھا ،جب یہ سلسلہ شروع ہوا تو تین ماہ مذاکرت میں گزر گئے میں نے کہا کہ میں نہیں کروں گا اسے کابینہ میں ہونا چاہیے ،کابینہ کیلئے ہم نے رکھ دیا تو میری چھٹی ہوگئی ،،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سربراہی میں اْس وقت کی حکومت نے گیس آمدنی میں سے نصف حصہ بلوچستان کو دینے کا مطالبہ کیا جس پر وفاقی وزیر پیڑولیم خاقان عباسی نے کوئٹہ آکر صوبائی حکومت سے مذاکرت کئے ،،تاہم حتمی معاہدہ تشکیل نہ پاسکا ،،، نواب ثنا اللہ زہری کے بر سر اقتدار آنے کے بعد اس معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے وورکنگ گروپ تشکیل دے دئے گئے ہیں جو اس معاہدے کے مختلف پہلوں کا جائزہ لے رہے ہیں،،،اس سلسلے میں ترجمان حکومت بلوچستان انوار الحق کاکٹر کا کہنا ہے کہ دو ورکنگ گروپ بنائے گئے تھے ایک ڈی جی پیڑولیم تھے پیٹرولیم منسٹری سے اور یہاں سے بھی کچھ لوگ موجود تھے تو وہ کام کررہے ہیں ان کی تجاویز کی روشنی میں فیصلہ ہوگا پیڑولم لمیٹیڈ کے درمیان معاہدے کی مدت اب ختم ہونے کو ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز