یکشنبه, نوومبر 24, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی

بی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ سرمچاروں نے کل 16 اپریل کو ہوشاپ اور بالگتر کے درمیان چائنا پاکستان اقتصادی راہداری پر کام کرنے والی عسکری تعمیراتی کمپنی فرنٹیر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کی تین چوکیوں پر حملہ کرکے متعدد اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کیا۔ 8 اپریل کو بالگتر گڈگی میں ایف ڈبلیو او کی ڈمپر گاڑی پر حملہ کیا، جس سے ڈرائیور ہلاک اور گاڑی کو نقصان پہنچا۔ ترجمان نے کہا کہ تین ہفتہ پہلے سرمچاروں نے دشت مزنبند کے رہائشی ریاستی مخبر شکیل ولد داد محمد کوگرفتار کیا۔ گرفتاری کے بعد پوچھ گچھ اور تفتیش کے دوران اپنے گناہوں کا اعتراف کرنے کے علاوہ اپنے ساتھیوں کے نام بھی فاش کئے اور یہ بھی واضح کیا کہ وہ کس کی سربراہی میں فورسز و خفیہ اداروں کیلئے بلوچوں کی مخبری کر رہا تھا ریاستی مخبر شکیل بلوچوں کے اغوااور آپریشن جیسے کئی گناہوں میں ملوث تھا اسکی سزا پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسے مند گوک میں ہلاک کیا۔ ترجمان نے ایک دفعہ پھر اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ریاست کیلئے مخبری کرنا چھوڑ دیں اور ہمیں مجبور نہ کریں کہ ہمارے ہاتھوں کسی بلوچ کو نقصان پہنچے۔ ان بلوچوں کو بے قصور گردانا کسی طور جائز نہیں ہوگاکیونکہ یہ سادہ لباس میں فورسزکے آلہ کار ہوتے ہیں ان کو سزا نہ دینا قومی تحریک کو نقصان دے سکتا ہے۔ لہٰذاعارضی و معمولی مراعات کیلئے دشمن فورسزکا آلہ کار نہ بنیں جو ہزاروں بلوچوں کے قاتل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز