دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے فورسز پر حملے کی ذمہ دارقبول کرلی

بی ایل ایف نے فورسز پر حملے کی ذمہ دارقبول کرلی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ آج سرمچاروں نے آواران کے علاقے لباچ ڈنسر میں قابض فوج کی چوکی پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کرکے بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ جس سے حواس باختہ ہوکر قابض فوج نے لباچ کی عام آبادی میں داخل ہوکر کئی نہتے شہریوں کو اغوا کر لیا۔جو اس فوج کا ہمیشہ سے شیوہ رہا ہے۔پاکستانی فوج سرمچاروں سے شکست اور زبردست نقصان کی صورت میں ہمیشہ عام آبادی کو نشانہ بنا کر جنگی جرائم کا ارتکاب کرتا ہے۔عالمی برادری کو ان جنگی جرائم پر پاکستان کو بلوچ نسل کشی کا ذمہ دار ٹھہرا کر سزا دینا چاہیے۔ بلوچ سرمچاروں کا قابض فوج پر یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز