کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کی صبح سرمچاروں نے آواران کے علاقے بریت میں گھات لگاکر فورسز کےء قافلے پر راکٹ اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔حملے میں دو گاڑیوں کو نقصان پہنچااور ان میں سوار کئی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ۔آج ہی جھاؤ نوندڑہ میں کچ چیک پوسٹ پر اسنائپر حملہ کرکے ایک فورسزاہلکار کو ہلاک کیا۔ترجمان نے کہا کہ بلوچستان کی آزادی تک ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔ دریں اثناء فورسز کے ترجمان نے فورسز پر حملے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔