چهارشنبه, جنوري 22, 2025
Homeخبریںبی ایم سی نئے سیشن کے کلاسز التوا کا شکار ہیں۔بی ایس...

بی ایم سی نئے سیشن کے کلاسز التوا کا شکار ہیں۔بی ایس اے سی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان فوری طور پر بولان میڈیکل کالج کے نئے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس سیشن2015۔2016 کے حتمی لسٹ کی منظوری دے تا کہ کلاسوں کا آغاز ہوسکے۔ نئے سیشن کے کلاسزکو مارچ میں انعقاد ہونا تھا لیکن وزیر اعلی بلوچستان کی منظوری نہ ہونے کی وجہ سے اب تک التوا کا شکار ہیں بولان میڈیکل کالج کے نئے سیشن کے انٹری ٹیسٹ گزشتہ سال دسمبر میں ہوئے تھے لیکن حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے 200سے زئد اسٹوڈنٹس اپنے کلاس کے شروع ہونے کے انتظار میں بیٹھے ہیں۔ ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ نئے سیشن کے طلباء و طالبات کا قیمتی وقت ضائع ہورہا ہے بار بار حکومت کو اس طرف متوجہ کیا گیا لیکن حکومت اس مسلے کواب تک حل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا جس سے نئے سیشن کے طلباء و طالبات میں شدید تشویش پائی جاتی ہے وقت پر کلاسز کا آغاز نہ ہونے کی وجہ سے اسٹوڈنٹس کے مستقبل پر منفی اثرات مرتب ہونگے جس سے ان کے ایم بی بی ایس و بی ڈی ایس کے کورسزکے مدت معیاد میں بھی اضافہ ہوگا لہذہ اسٹوڈنٹس کے بہتر مفاد میں وزیر اعلی بلوچستان ، وزیر صحت ، سیکریٹری صحت سمیت پرنسپل بی ایم سی اس صورتحال کا نوٹس لے کر حتمی لسٹ کو فوری طور پر شائع کرنے کے لیئے اپنا کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز