دوشنبه, جنوري 20, 2025
Homeخبریںسبی،تمبو وتمپ:مختلف واقعات میں 4افراد قتل،لاش برآمد

سبی،تمبو وتمپ:مختلف واقعات میں 4افراد قتل،لاش برآمد

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) تمپ کے رہائشی کی لاش کراچی سے برامد، گزشتہ روز تمپ ضلع کیچ کے رہائشی فاروق ولد پنڈوک کی لاش کراچی کے علاقہ ملیر سے ملی جسے گولیاں مار کر قتل کردیاگیا تھا ۔
تمبو کے علاقے میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تمبو کے علاقے گوٹھ داتا خان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے سلطان احمد کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے پولیس نے موقع پر پہنچ لا ش کو ہسپتال پہنچا دیا جسے ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیاجبکہ گزشتہ روز لورالائی کے علاقے میں بچوں کی لڑائی پر ایک شخص نے فائرنگ کر کے وزیر خان اور صابر جان کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا واقعہ کے اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کرہسپتال پہنچا دیا لاشیں ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کا رروائی متعلقہ انتظامیہ کر رہی ہے۔دریں ثناء سبی کے علاقے الہ آباد روڈ بس اڈا کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے بہاول خان کو شدید زخمی کردیا ،اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم زخمی شخص ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا اور قتل کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے پولیس نے بروقت کا رروائی کر تے ہوئے پیارا خان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیامزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز