پنجشنبه, جنوري 16, 2025
Homeخبریںیورپ اپنی راہ لے ہم اپنی:رجب طیب اردوغان

یورپ اپنی راہ لے ہم اپنی:رجب طیب اردوغان

استنبول (ہمگام نیوز)ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے یورپی یونین کو کہا ہے کہ ترکی اپنے شہریوں کے لیے یورپ میں ویزا کے بغیر سفر کی اجازت کے بدلے میں اپنے ملک کے دہشت گردی کے قوانین میں تبدیلی کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔رجب طیب اردوغان نے یہ بیان احمد داؤد اوغلو کے وزیر اعظم کے عہدے سے مستعفی ہونے کے ایک دن بعد دیا ہے۔ یورپی یونین سے معاہدہ داؤد اوغلو ہی نے طے کیا تھا۔اطلاعات کے مطابق داؤد اوغلو نے اردوغان کی طرف سے صدر کو زیادہ اختیارات دینے کی تجویز کی بھی مخالفت کی تھی۔اردوغان نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ قومی ضرورت تھی، ان کی کوئی ذاتی ضرورت یا مفاد نہیں تھا۔اطلاعات ہیں کہ صدر طیب رجب اردوغان سے اختلافات کے باعث احمد داؤد اوغلو نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔
تاہم اپنی تقریر میں داؤد اوغلو نے کہا تھا کہ وہ صدر اردوغان کی حمایت جاری رکھیں گے اور ان کو کسی پر غصہ نہیں ہے۔جسٹس پارٹی کے اجلاس میں نئے وزیر اعظم کا انتخاب کیا جائے گا۔جماعت کی کانگریس کا اجلاس 22 مئی کو رکھا گیا ہے۔ یہ اجلاس وزیر اعظم کی کانگریس کی ایگزیکٹیو کمیٹی سے ملاقات کے بعد رکھا گیا ہے۔
صدر اردوغان اور وزیر اعظم داؤد اوغلو کے درمیان بدھ کو ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد سے دونوں کے اختلافات کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔وزیر اعظم کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ صدر اردوغان ترکی میں صدارتی نظام حکومت لانا چاہتے ہیں جبکہ وزیر اعظم اس منصوبے کے خلاف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں

فیچرز