پنجشنبه, جنوري 16, 2025
Homeخبریںتربت: فورسز نے ایک طالب علم کو حراست بعد لاپتہ کردیا

تربت: فورسز نے ایک طالب علم کو حراست بعد لاپتہ کردیا

کیچ ( ہمگام نیوز)ڈگری کالج کالونی سے فورسز نے ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے گزشتہ شب عطاشاد ڈگری کالج کی ٹیچنگ کالونی میں ایک پروفیسر کے مکان پر چھاپہ مار کر وہاں سے دو نوجوانوں کو حراست میں لے لیا جو ایف اے کے امتحانات دینے کے سلسلے میں وہاں پر بطور مہمان موجود تھے جبکہ گرفتار شدگان میں ایک کو بعد میں رہا کرنے کی اطلاعات ہیں تاہم اس حوالے سے بلوچستان پروفیسر اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن کیچ سے رابطہ کی کوشش بارآور نہیں ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز