کوئٹہ(ہمگام نیوز)کوہلو کے مختلف علاقوں میں پاکستانی فورسز کا آپریشن درجنوں گھر مسمار،لوٹ مار خواتین و بچوں پر تشدد ۔یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق کوہلو کے علاقے کوڈان میں پاکستانی فورسز نے علی الصبح زمینی فوج کے ساتھ گن شپ ہیلی کاپٹروں سے حملہ کیا ،کوڈان اور گرد نواع کو گھیرنے کے بعد پاکستانی فوج نے گن شپ ہیلی کاپٹروں سے بمباری کی ، آپریشن میں خواتین و بچوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات کے ساتھ کئی افراد کو حراست بعد لاپتہ بھی کیا گیا تاہم مصدقہ ذرائع سے فورسز کے ہاتھوں لاپتہ ہونے والے افراد کی حتمی تصدیق نہیں ہو سکی ہے، مذکورہ علاقوں میں نیٹ ورک و فون کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مکمل نقصانات کا تفصیل آنا باقی ہے۔