شنبه, اکتوبر 5, 2024
Homeخبریںمستونگ پائلٹ سکول میں نہتے طلباء پر تشدد کی مزمت کرتے ہیں:بی...

مستونگ پائلٹ سکول میں نہتے طلباء پر تشدد کی مزمت کرتے ہیں:بی ایس اے سی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں سیکورٹی فورسز کا مستونگ پائلٹ سکول میں نہتے طلباء پر تشدد کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہوئے کہا کہ فورسز کا اسکول کالجز اور دیگر تعلیمی اداروں میں مداخلت تعلیمی اداروں کو بند کرنے اور اور انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے. معصوم طلباء کو مسلسل تین گھنٹے تک فورسز کی تحویل میں زدکوب کرکے دہشتگردوں کی طرح سفاکانہ روئی اختیار کرنا مجرمانہ فعل ہے اس کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے۔ مستونگ پائلٹ سکول میں ہیڈ ماسٹر بمعہ انتظامیہ دیگر اداروں کی طرح سزا و جزا کے لئے خود مختار ہیں اس کوکے علاوہ اور بھی ہزاروں راستے اپنائے جاسکتے ہیں۔ اس کے باوجود فورسز کا استعمال کرکے معصوم طلبا کوتشددکا نشانہ بنا کرزخمی طلبا کو ہسپتال لے جانے اور علاج معالجے سے انکار کرنا انتہائی غیر زمہ داری اور غیر انسانی فعل ہے۔تعلیمی اداروں میں اس طرح کے تشدد کا ماحول جنم دینے سے نہ صرف تعلیمی نظام متاثر ہوگی بلکہ طلبا زہنی مایوسی کا شکار ہونگے۔ترجمان نے صوبائی حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ تعلیمی اداروں میں فورسز کی مداخلت روک کر طلبا و طالبات کی مستقبل تاریکی میں دھکیلنے سے بچایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز