پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024
Homeخبریںبلوچستان حوالے ڈان نیوز کی خبر کا ہمیں علم نہیں : امریکی...

بلوچستان حوالے ڈان نیوز کی خبر کا ہمیں علم نہیں : امریکی حکام

کوئٹہ ( ہمگام نیوز) پاکستانی روزنامہ ڈان نیوزمیں امریکہ کی جانب سے بلوچستان کی آزادی کے حوالے سے شائع خبر کے بعد ’’ ہمگام نیوز‘‘ کے نامہ نگار نے پاکستان میں موجود امریکی حکام سے رابطہ کرکے اس خبر کی صداقت کے بارے جب پوچھا تو امریکی حکام نے واضح انداز میں کہا کہ
’’ پاکستانی میڈیا میں بلوچستان کے حوالے سے شائع ہونے والے خبر کا ہمیں کوئی علم نہیں ‘‘
امریکی حکام کے اس موقف کے بعد اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی گذشتہ ایک ہفتے کی ہونے والی پریس بریفنگ کا جائزہ جب لیا گیا تو اس میں بھی ایسی کوئی خبر موجود نہیں تھی ۔
واضح رہے کہ گذشتہ چند ہفتوں سے امریکی کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی ایف سولہ طیاروں کی پروگرام کی منسوخی اور حقانی نیٹ ورک کے خلاف آپریشن سے مشروط امریکی امداد کو کرنے کے بعد پاکستانی حکام مکمل طور پہ بوکھلائٹ کے شکار ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے وہ آئے روز مختلف چھوٹی خبریں پھیلا کر اپنی مصنوعی ساکھ کو سہارا دینے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز