چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںکراچی،ناردرن بائی پاس سے 3 افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد

کراچی،ناردرن بائی پاس سے 3 افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد

کراچی(ہمگام نیوز)کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس سے 3 افراد کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق کراچی میں ناردرن بائی پاس پرمنگھوپیر تھانے کی حدود محمد خان کالونی اتحاد ٹاؤن کی جھاڑیوں سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس نے تینوں لاشوں کو تحویل میں لے کرقریبی اسپتال منتقل کردیاہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔پولیس کے مطابق تینوں افراد کی لاشوں کی موجودگی کی اطلاع ایک چرواہے نے دی، یہ لاشیں کم ازکم ایک ماہ پرانی ہیں، انہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ لاشیں بری طرح مسخ ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے انکی شناخت نہیں ہوسکتی جب کہ جائے وقوعہ سے بھی ایسی کوئی شہادت نہیں ملی جس سے ان کی شناخت ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز