سه شنبه, اکتوبر 1, 2024
Homeخبریںدشت : پاکستانی فوج کی بربریت 6 روز سے جاری

دشت : پاکستانی فوج کی بربریت 6 روز سے جاری

تربت وگودار(ہمگام نیوز)تربت و گوادر سے منسلک دشت میں آپریشن چھ روز سے جاری ،یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق دشت کے علاقے ساجی مزن بند کی پہاڑی سلسلے میں پاکستانی گن شپ ہیلی کاپٹروں اور جنگی جہازوں کی بمباری جاری ہے کئی مقامات پر پاکستانی فوج و بلوچ سرمچاروں کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات ہیں جن میں ہلاکتوں کا خدشات ہوسکتے ہیں دشت کی جانب تمام راستوں پرنئے چیک پوسٹ قائم کر دیے گئے ہیں دشت کے زیادہ تر علاقوں کے راستوں کوپاکستانی فورسزنے سیل کر دیا ہیں اطلاعات کے مطابق الصبح دشت کے علاقے شملی ،دزدر،گوہرگ،سوالی بازار میں پاکستانی فوج نے6بلوچ فرندوں کو گرفتار کرنے کے بعد لاپتہ کردیا اور خواتین اور بچوں سے بھی بدتمیزی کیا کئی گھروں کے اشیا کو لوٹ کر اپنے ہمراہ لے گئے لاپتہ بلوچ فرزندوں کے نام ،بشیر ولد غلام محمد ،صابر ولد پنڈوک،لال بخش ولد ہیبتان ،نصیر ولد درمحمد ،پردل ولد بالاچ ،اوررزاق ولد امین شامل ہیں

یہ بھی پڑھیں

فیچرز