دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںبی آر اے نے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول...

بی آر اے نے فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے ڈیره بگٹی میں پاکستانی فورسز پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیرہ بگٹی کے علاقے اوچ میں پاکستانی فورسز نے ایک بڑے آپریشن کا آغاز شروع کردیا آپریشن میں شریک قافلے کو ہمارے بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے گھات لگا کر راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا دو گھنٹے سے زائد عرصے تک فورسز کے ساتھ چھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں فورسز کےچودہ اہلکار ہلاک اور میجر صادق سمیت متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔ سرزمین کے دفاع کیلئے ہماری کاروائیاں جاری رہیں گے ۔گزشتہ روزپنجگور کے علاقے پروم میں ہائی سکول پر فورسز کی قائم چوکی پر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے بعد فورسز اور ہمارے سرمچاروں کے درمیان ایک طویل جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں فورسز کے متعدد اہلکاروں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ہم پنجگور سمیت سرزمین پر تعلیم اور کھیلوں کے پروگراموں کے خلاف نہیں ہیں مگر فورسز کے سرپرستی میں تعلیم کے نام پر ہماری نسلوں کو گمراہ کرنے اور انہیں مذہبی شدد پسندی کی طرف دھکیلنے کی اجازت نہیں دیں گے پروم میں کچھ نام نہاد مقامی عمائدین فاروق محمد کریم، ڈاکٹر اختر، عبید شمبہزئی، ملا عبدالرحمید ماسٹر ایوب اور مولانا حفضرحمن ریاست کے ہم قدم ہیں اور بلوچ حریت پسندوں کے خلاف فورسز کی مہم میں سرگرم رکن ہیں بی آر اے ان عناصر کوتنبیہ کرتی ہے کہ وہ بلوچ دشمن سرگرمیوں کے خلاف ریاست سے کسی بھی قسم کی ہمکاری سے گریز کریں ورنہ بلوچ ریپبلکن آرمی قومی مفادات کے تحفظ کیلئے ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں گے –

یہ بھی پڑھیں

فیچرز