یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںدشت: وکلاء اور لیویز فورس کی گاڈیوں تصادم تین اہلکار ہلاک

دشت: وکلاء اور لیویز فورس کی گاڈیوں تصادم تین اہلکار ہلاک

تربت( ہمگام نیوز)گوادر ٹو تربت شاہراہ پر وکلاء اور لیویز فورس کی گاڈیوں کے درمیان تصادم سے ایک وکیل اور دو لیویز اہلکار جان بحق ، وکلاء سمیت آٹھ لیویز اہلکار زخمی ہوگئے، 5زخمیوں کو تشویش ناک حالات کے سبب کراچی منتقل کردیاگیا۔کراچی ٹو تربت شاہراہ میں دشت چوٹ کے مقام پرپسنی سے تربت ہائی کورٹ کی سماعت میں آنے والے وکلاء کی گاڈی تربت سے دشت جانے والی لیویز فورس کی گاڈ ی سے ٹکراگئی جس سے ایک وکیل ایڈوکیٹ عبدالمالک سمیت دو لیویز اہلکار شہاب اور طارق علی موقع پر جان بحق ہوگئے جبکہ حادثے میں دو کلاء ایڈوکیٹ شے خالد اور ایڈوکیٹ عبدالشکور سمیت آٹھ لیویز اہلکار شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو فوری علاج کے لیئے ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال لایا گیا جہاں خطرات کے سبب5زخمیوں کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز