کوئٹہ(ہمگام نیوز) گوادر نامعلوم مسلح افراد نے اقتصادی راہداری روڈ پر کا م کرنے والے مشینری کو نذر آتش کر دیا،یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گوادر کے علاقے کُلانچ میں روڈ تعمیر کرنے والے کمپنی کی مشینری کے تمام مشینوں کو سامان سمیت نذر آتش کر دیا گیا ،علاقائی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے علاقائی ٹھیکداروں کو بھی تنبیہہ کیا کہ اگر کوئی ریاستی معاون کار بنے گا پھر وہ اپنے ذمہ دار خود ہونگے۔
حب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک،یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق حب میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے خیر بخش نامی شخص کو ہلاک کر دیا جو تربت کے علاقے ڈنڈار کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ شخص ریاست کا اہم کارندہ تھا۔


