تربت (ہمگام نیوز)مند سے متصل مغربی بلوچستان کے سرحدی علاقے پیشن کستگ میں پیر کے روز مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے چار افراد کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ سے دو افراد زخمی بھی ہوگئے۔ جان بحق ہونے والوں میں ایک نام کہدہ اقبال بتایاگیا ہے جو علاقہ کے ایک اہم شخصیت بتایا جاتا ہے ۔ واقعہ کے بعد جان بحق افراد کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیاگیا جبکہ زخمی افراد کو علاج کے لیئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔ واقعہ کی وجوہات کے متعلق کوئی معلومات دستیاب نہ ہوسکیں ۔