کوئٹہ (ہمگام نیوز) تربت سے سابق کونسلر اکبر علی بلوچ نے لاش برآمد کر لی گئی اطلاعات کے مطابق تربت کے علاقے دشت سے سابق بلدیاتی کونسلر اکبر علی بلوچ کی لاش برآمد کر لی گئی اور لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ۔
کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے کیبل آپریٹر زخمی ہو گیا پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں تین نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کیبل آپریٹر صالح محمد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر بی ایم سی منتقل کر دیا گیا