سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںترکی: آزادئ صحافت کے حامیوں پر فرد جرم عائد

ترکی: آزادئ صحافت کے حامیوں پر فرد جرم عائد

استبول(ہمگام نیوز)ترکی کی ایک عدالت نے تین افراد کو ’دہشت گردوں کے لیے پروپيگنڈے‘ کا مجرم قرار دیا ہے جن میں رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) کا ایک نمائندہ بھی شامل ہے۔عدالت نے آر ایس ایف کے نمائندے ارول اوندراوغلو، صحافی احمد نسین اور ماہر تعلیم شبنم کرور فنجان چی کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔یورپی یونین کے انقرہ پر دباؤ کے باوجود یہ گرفتاریاں ہو رہی ہیں اور آر ایس ایف نے کہا ہے کہ ’ترکی میں پریس کی آزادی ناقابل یقین حد تک کم ہوئی ہے۔‘خیال رہے کہ یورپی یونین نے انقرہ سے ماہر تعلیم اور صحافیوں کو نشانہ بنانے سے باز رہنے کے لیے کہا تھا۔ان تینوں افراد نے مبینہ طور پر کرد نواز اخبار ’اورغز غندیم‘ کے لیے حمایتی مہم میں شرکت کی تھی۔ترک میڈیا کے مطابق ان تینوں افراد نے ایک دن کے لیے اس اخبار کے چیف ایڈیٹر کے طور پر بھی کام کیا تھا۔آر ایس ایف کے مشرقی یورپ اور مرکزی ایشیا ڈیسک کے سربراہ یوحان بہر نے کہا ’یہ ترکی میں میڈیا کی آزادی کا ایک اور سیاہ دن ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ اوندراوغلو کو ترکی کے جنوب مشرقی کرد علاقوں میں سکیورٹی آپریشنز اور ان کے درمیان آپس کی چپقلش کے بارے میں تین مظامین لکھنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
انھوں نے دو دہائیوں تک آر ایس ایف کے لیے کام کرنے والے صحافی کو ’اس چیز کا شکار بتایا جس کی وہ ہمیشہ مذمت کرتے رہے۔‘
یہ بھی پڑھیں

فیچرز