ہلمند (ہمگام نیوز)افغانستان سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق طالبان نے صوبہ ہرات اور قندھار کے درمیان چلنے والی تین بسوں کو روک کر کم ازکم 25 مسافروں کو اغوا کر لیا ہے۔یہ واقعہ صوبہ ہلمند کی حدود میں پیش آیا اور مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ان بسوں میں 100 کے قریب افراد موجود تھے۔پولیس کے مطابق طالبان نے 40 سے زیادہ افراد کو بسوں سے اتارا تاہم پھر 18 بچوں اور خواتین کو چھوڑ کر 25 مردوں کو اپنے ساتھ لے گئے۔
طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے تصدیق کی ہے کہ اس حملے اور اغوا کے پیچھے ان کی تنظیم کا ہاتھ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی تفتیشی آپریشن کا حصہ ہے۔
خیال رہے کہ یہ چند ہفتوں کے دوران طالبان کی جانب سے مسافروں کے اغوا کا دوسرا بڑا واقعہ ہے۔


