سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںدہشتگرد گروپوں کوپاکستان کی جانب سے مدد فراہم کی جاتی ہے ۔...

دہشتگرد گروپوں کوپاکستان کی جانب سے مدد فراہم کی جاتی ہے ۔ افغانستان

نیویارک(ہمگام نیوز)اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقبل نمائندے محمودسائیکال نے پاکستان پر دیگر ممالک کی خودمختاری کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں سرگرم دہشتگرد گروپوں کوپاکستان کی جانب سے مدد فراہم کی جاتی ہے اور پاکستان ایک دوسرے کے خلاف اچھے اور برے دہشتگردوں کو استعمال کرکے آگ کے ساتھ کھیل رہا ہے، اسامہ بن لادن ،ملامحمد عمر اور ملا منصور پاکستان میں رہتے تھے اور وہیں مارے گئے ،بدنام زمانہ دہشتگرد رہنماؤں کوتلاش کرکے انکے محفوظ ٹھکانوں میں ہلاک کیا گیا جو ایک واضح ثبوت ہے کہ پاکستان دیگر مماک کی خودمختاری کی خلاف ورزی کررہا ہے،اگر ہم انسداد دہشتگردی میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو دوغلے پن اور افغان کمزوریوں کے الزامات کے ڈرامے کوبند کرنا ہوگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطاب�آاقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے افغانستان کے مستقل نمائندے محمودسائیکال نے کہاکہ طالبان امیر ملا اختر منصور پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا ،واقعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملااختر منصور کے پاس جعلی نام کے ساتھ پاکستانی پاسپورٹ تھا جسے وہ پاکستانی ائیرپورٹس سے بیرون ملک جانے کیلئے استعمال کرتا تھا۔اگر ہم انسداد دہشتگردی میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو دوغلے پن اور افغان کمزوریوں کے الزامات کے ڈرامے کوبند کرنا ہوگا۔محمود سائیکال نے الزام عائد کیا کہ خطے میں سرگرم دہشتگرد گروپوں کوپاکستان کی جانب سے مدد فراہم کی جاتی ہے اور پاکستان ایک دوسرے کے خلاف اچھے اور برے دہشتگردوں کو استعمال کرکے آگ کے ساتھ کھیل رہا ہے ۔انکا مزید کہنا تھاکہ گزشتہ پندرہ سالوں میں دہشتگردی کی سب سے بڑی علامات اسامہ بن لادن ،ملامحمد عمر اور ملا منصور پاکستان میں رہتے تھے اور وہیں مارے گئے ۔بدنام زمانہ دہشتگرد رہنماؤں کوتلاش کرکے انکے محفوظ ٹھکانوں میں ہلاک کیا گیا جو ایک واضح ثبوت ہے کہ پاکستان دیگر مماک کی خودمختاری کی خلاف ورزی کررہا ہے اور یہ اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ہم سمجھتے ہیں کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی موجودہ انسداد دہشتگردی کی قراردادوں پر مناسب عمل درآمد کی فوری ضرور ت ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز