تربت( ہمگام نیوز) تربت میں فائرنگ سے ایک شخص جان بحق۔تربت کے نواح جوسک میں گزشتہ روز نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شعیب احمد ولد محمد حسن کو ہلاک کردیا۔ذرائع کے مطابق مسلح افراد ڈاکو تھے جو مقتول سے ان کا موٹر سائیکل چھیننا چاہتے تھے ، واضح ہو کہ تربت میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں ایک بار پھر زور پکڑ رہی ہیں۔
مچھ کے علاقے سے نامعلوم مسلح افراد مقامی کول مائنز کے منشی کو اغواء کر کے لے گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مچھ کے علاقے میں واقعہ مقامی کول مائنز کے منشی فیاض کو نامعلوم مسلح افراد اغواء کر کے لے گئے
دریں ثناء کوہلو کے علاقے سب تحصیل تمبو میں گھریلو تنازع پر بیٹا نے فائرنگ کرکے باپ اور بھائی کوقتل کردیادوسرا بھائی زخمی تفصیلات کیمطابق مطابق گزشتہ روز سب تحصیل تمبو کے علاقے میں ایک افسوناک واقع پیش آیاجس میں ایک ئی گھر سے دوجنازے نکلے گھریلو تنازع پر بلوچ خان مری کے بڑے بیٹھے نصیر خان نے گھر پر اندا دھند فائرنگ شروع کردی فائرنگ میں گولی لگنے سے نصیر خان کا والد بلوچ خان اور بھائی امیرخان موقع پرئی دم توڑ گئے جبکہ چھوٹا بھائی چاکر خان کے سینے میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا زخمی کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لایاگیابعد میں ڈی جی خان ریفر کردیااور لاشوں کوآبائی گاؤں میں سپردخاک کردیانماز جنازے میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی واقع کی اطلاع ملتے ہی انتطامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ملزم موقع پر فرار ہوگیاجبکہ ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر لیویز نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم نصیرخان کو گرفتار کرلیادوسری طرف قلات کے علاقے نیمرغ میں ایک شخص نے مسافر ویگن سے ایک شخص نوروز کو اتار کر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور بعد میں اپنی بیوی مسماۃ(ع)کو قتل کر دیا اور فرار ہو گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچا دیا لاشیں ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی قتل کی وجہ سیاہ کاری بتائی جاتی ہے


