تربت( ہمگام نیوز)نظرآباد آپریشن میں گرفتار افراد رہا کردیئے گئے۔ 16جون کو تمپ نظر آباد میں آپریشن کے دوران گرفتار کیئے گئے استاد حبیب، نادل ناصر، منور عمر ، سرور علی ،خلیل احمد اور جہانزیب نامی افراد منگل کے روز تربت سے رہا کردیئے گئے ۔ مستونگ لیویز کے عملے نے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد کر لی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مستونگ لیویز کے عملے نے گنجہ ڈوہی کے علاقے میں تھانہ ولی خان لیویز کی حدود سے ایک نامعلوم شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد کر لی لاش ہسپتال پہنچا دی گئی جس کی شناخت غلام قادر کے نام سے کی گئی لاش ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کا رروائی لیویز کا عملہ کر رہا ہے۔


