کوئٹہ (ہمگام نیوز )بلوچستان لبریشن فرنٹ نے 3افراد کے قتل کی ذمہ داری قبول کر لی بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بلوچ سرمچاروں نے تین مہینے پہلے تنظیم کے تین سرمچاروں کو تنظیمی تحویل میں لیکر تحقیق اور پوچھ گچھ کے بعد آج سزا ء کے طور پر ہلاک کیا ان کے نام وحید ولد میا عرف ساربان، عنایت ولد مولابخش ولد عرف درا اور اسلم ولد مدی خان عرف میراث ہیں انہیں کیچ کے علاقے دشت میں کپکپار کراس پر ہلاک کیا انہوں نے چھ مہینے پہلے ریاست کے سامنے سرنڈر ہو کر بلوچ قومی جہد کے خلاف کام کرنے کی حامی بھر لی تھی اسی منصوبے کے تحت ان کا سرنڈر خفیہ رکھا گیا تھا اور بلوچ آزادی پسندوں کے درمیان موجود ہوکر کام کرنے کی ہدایت دی گئی تھی تفتیش اور پوچھ گچھ کے دوران انہوں نے فورسز کے اعلیٰ افسر تک پہنچانے اور انہیں سرنڈر کروانے والوں کے نام بھی بتائے ہیں ان کے نام مناسب وقت پر سامنے لائیں گے انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ بلوچوں کے گھر جلانے، آزادی پسندوں کی مخبری اور قتل کرنے کے منصوبوں میں شامل ہیں۔


