پنجگور (ہمگام نیوز ) خضدار سے پنجگور آنے والی بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی ناگ کے مقام پر حادثے کا شکار 12اہلکار زخمی چار کی حالت تشویشناک حادثے کے شکار زخمیوں کو پنجگور اور کوئٹہ کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا تفصیلات کے مطابق خضدار سے پنجگور آنے والی بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی ناگ کے مقام پر الٹنے سے 12اہلکار زخمی ہوگئے جن میں چار کی حالت تشویشناک بتائی ہے حادثے کے بعد لیویز اور دیگر رسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو پنجگور اور دیگر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا جن کے نام افتخار ثناء اللہ رسول بخش سعید احمد اقبال خالد جاوید اسلم محمد ظریف منیر احمد عبدالغفار راز محمد صفر خان اور محبوب بتائے جاتے ہیں اور چار شدید زخمیوں کو کوئیٹہ منتقل کردیا گیا


