کوئٹہ (ہمگام نیوز)پنجگور کے علاقے خدابادان میں فائرنگ سے ایک شخص جان بحق تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے خدابادان میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے عبدالمالک ولد عبدالستار نامی شخص جان بحق ہوگیا پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب رہے مند کے علاقے میں دو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے تین افراد کو زخمی کر دیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مند کے علاقے میں 2 نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے تین افراد کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے زخمیوں کو ہسپتال پہنچا دیا گیا زہری میں بکری منڈی میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے ۔ آمد ہ اطلاعات کے مطابق ہفتہ کے روز صبح کے وقت مسلح افراد نے زہری میں بکرامنڈی میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ۔ جن میں سے ایک کی شناخت علی نواز کے نام سے ہوئی ۔ زخمیوں کو علاج کیلئے ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کردیا گیا ۔
کچلاک پولیس نے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد کر لی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کچلاک پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ علاقے میں ایک نامعلوم شخص کی لاش پڑی ہوئی ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر ہسپتال پہنچا دی لاش ضروری کا رروائی کے بعد شناخت کیلئے مردہ خانے میں رکھ دی مزید کا رروائی کچلاک پولیس کر رہی ہے۔