دوشنبه, اپریل 21, 2025
Homeخبریںتربت ومستونگ میں فورسز قافلے پر حملہ ودھماکہ دواہلکار ہلاک 6زخمی

تربت ومستونگ میں فورسز قافلے پر حملہ ودھماکہ دواہلکار ہلاک 6زخمی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)تربت میں پاکستانی فورسز کے قافلے پر بم دھماکے کے نتیجے میں چھ سیکورٹی اہلکارزخمی ہوگئے ۔ تربت کے علاقے دشت میں بلنگورکے مقام پرسیکورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی کہ زور دار دھماکہ ہوگیا ، جس کے نتیجے میں 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال روانہ کردیا گیا ہے او، دھماکے سے سیکورٹی فورسز کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ہے،
مستونگ میں دو مختلف واقعات میں پولیس اور لیویز اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا لیویز کے مطابق مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے لیویز رسالدار غلام مرتضیٰ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا جبکہ کلی شیخان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس حوالدار اشفاق قاضی کو قتل کر دیا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز