چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںبغداد: دو بم دھماکے، کم از کم 79 افراد ہلاک

بغداد: دو بم دھماکے، کم از کم 79 افراد ہلاک

بغداد(ہمگام نیوز)عراق کے دارالحکومت بغداد میں حکام کے مطابق خود کو دولت اسلامیہ کہلوانے والی شدت پسند تنظیم کی جانب سے کیے گئے دو بم دھماکوں میں کم از کم 79 افراد ہلاک اور 131 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔پہلا دھماکہ مرکزی ڈسٹرکٹ کرادہ میں ایک ریستوارن اور مصروف بازار میں اس وقت ہوا جب بہت سارے افراد یہاں رمضان کی خریداری کر رہے تھے۔دوسرا دھماکہ کچھ دیر بعد دارالحکومت کے شمال میں واقع شیعہ اکثریتی علاقے میں جس میں پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
خیال رہے کہ یہ دھماکے گذشتہ دنوں عراقی افواج کی جانب سے فلوجہ شہر کو دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں سے چھڑوانے کے بعد ہوئے ہیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ دولت اسلامیہ فلوجہ کو بغداد پر حملوں کے لیے ’لانچنگ پیڈ‘ کے طور پر استعمال کرتی تھی۔
سنیچر کو کرادہ میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری دولت اسلامیہ نے قبول کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز