شنبه, مې 10, 2025
Homeخبریںانتظامیہ گوادر اسکالرشپ فارم جمع کرنے کے تاریخ میں توسیع کردیں .بی...

انتظامیہ گوادر اسکالرشپ فارم جمع کرنے کے تاریخ میں توسیع کردیں .بی ایس اے سی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں گوادر ضلع کے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے گریجویشن کرنے والے زیر تعلیم طلبا و طالبات کیلئے اسکالرشپ فراہم کرنے کی اعلان کوخوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضلع گوادر کے طلبا جو مختلف کالجوں اور یونیورسٹی میں اس وقت تعلیم حاصل کر رہے انہیں شدید مالی مشکلات کا سامناہے ۔ایسے اسکالرشپ کی فراہمی سے نہ صرف ان کی مالی مشکلات دور ہوسکتے ہیں بلکہ مزید تعلیمی کیرئیر بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔ترجمان نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے اخباری اعلان کے مطابق طلبا دس دن کے اندر اپنے کاغذات ڈی سی دفتر میں ارسال کرائیں۔چونکہ اس وقت صوبے کے تمام تعلیمی ادارے عیداور موسم گرما کی تعطیل کی وجہ سے بند ہیں جس سے اس طلباء و طالبات چھوٹے دورانیے میں اپنے کاغذات جمع کرانے مشکلات درپیش ہونگے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے میرٹ کی بنیاد پر طلبا کا انتخاب کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے لیکن میرٹ کی پالیسی واضح نہیں کی گئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ بلوچ ااسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی ضلعی انتظامیہ، ڈی سی گوادر طفیل احمد بلوچ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اسکالرشپ فارم جمع کرنے کے تاریخ میں توسیع کردیں تا کہ ضلع کہ تمام گریجویشن کرنے والے طلبا اپنے کاغذات جمع کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز