آواران(ہمگام نیوز) آواران پاکستانی فوج کا آپریشن جاری ، مزید چار افراد حراست بعد لاپتہ کل سے جاری آپریشن میں فوج کے ہاتھوں اغوا کیے جانے والے افراد کی تعداد 30 ہو گئی۔اطلاعات کے مطابق، آواران کے علاقوں پیراندر ،حسن گوٹھ، ندگو،ڈھل بیدی، کچھ’،زیارت ڈن اورزومدان علی الصبح فوج نے محاصرے میں لے رکھے ہیں اور آج زومدان سے چار افراد کو پھر لاپتہ کر دیا گیا ،واضح رہے کل سے جاری آپریشن میں اب تھ تیس افراد کو حراست بعد لاپتہ کر دیا گیا ہے جس میں21 کے نام تاحال سامنے آ سکے ہیں۔۱۔وزیر ولد مہم جان،۲۔اکبر ولد غلام حسین،۳۔میران ولد شفیع محمد،۴۔ہاشم ولد نواب،۵۔عابد ولد زرین،۶۔نزیر ولد بختیار،۷۔امام بخش ولد کار جان،۸۔تاج محمد ولد عصاء،۹۔اعظم ولد تاج محمد،۱۰۔طارق ولد مولا بخش،۱۱۔شیعب ولد مولا بخش،۱۲۔ظفر ولد واحد بخش،۱۳۔منیر ولد جمیل،۱۴۔عارف ولد گل محمد،۱۵۔سدیر ولد دودا،۱۶۔مہیم ولد شیر محمد،۱۷۔منیر ولد قادر بخش،۱۸۔ڈوگو ولد رشید،۱۹۔اعظم ولد گل محمد،۲۰۔غلام ولد محمد کریم،۲۱۔بہار ولد خدا بخش،جبکہ باقی نو افراد کے نام معلومات تک رسائی کے بعد سامنے لائے جائیں گے، واضح رہے کہ تاحال آپریشن جاری اور فوجی گشتی میں غیر معمولی اضافہ کے ساتھ دو گن شپ ہیلی کاپٹر بھی آواران آرمی کیمپ میں پہنچ چکے ہیں۔