یکشنبه, اپریل 27, 2025
Homeخبریںپاکستان اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم کا غلط استعمال کررہا ہے،:بھارت

پاکستان اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم کا غلط استعمال کررہا ہے،:بھارت

نیویارک(ہمگام نیوز)اقوام متحدہ میں بھارت کے مندوب سید اکبر الدین نے پاکستان پر دہشتگردی کی حمایت اور بھارت میں در اندازی کا جھوٹا الزام عائد کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سید اکبر الدین نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم کا غلط استعمال کررہا ہے، پاکستان دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے طور پر استعمال کرتا ہے اور پھر ان دہشت گردوں کی بھرپور سرپرستی کرتا ہے۔انھوں نے کہا کہ ’یہ ملک جو اقوام متحدہ کی جانب سے دہشت گرد قرار دیے گئے افراد کو پناہ دیتا ہے، وہ انسانی حقوق اور حق خود اردیت کے لیے اپنی حمایت ظاہر کرنے کے لیے دکھاوا کر رہا ہے۔’انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کشمیر کے معاملے میں عالمی برداری کو قائل کرنے میں ناکام ہوچکا ہے، پاکستان کو چاہئیے کہ وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ہیومن رائٹس کونسل کی رکنیت حاصل کرے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز