شنبه, اپریل 26, 2025
Homeخبریںترک حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش ناکام، 42 افراد ہلاک

ترک حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش ناکام، 42 افراد ہلاک

انقرہ(ہمگام نیوز)ترک صدر نے آج علی الصبح ایک نشریاتی خطاب میں کہا کہ فوج کے ایک چھوٹے سے گروہ کی طرف سے بغاوت کی سازش کو عوام نے ناکام بنایا ہے۔ استبنول میں انہوں نے مزید کہا کہ فوج میں شامل غداروں کو سخت سزا دی جائے گی۔
ترکی میں فوج کے باغی گروپ کی فائرنگ اور بم دھماکوں کے واقعات میں 17 پولیس اہلکار سمیت 42 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ترک فوج کے ایک باغی گروپ نے اقتدار حاصل کرنے کی کوشش کی تاہم ترک عوام، پولیس اور فوج نے ان کے عزام کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔سرکاری خبر رساں ادارے انادولو کے مطابق ترک باغی فوجی گروپ نے گن شپ ہیلی کاپٹرز سے فائرنگ اور جیٹ طیاروں سے بمباری کی جس کے نتیجے میں 42 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں 17 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ترک صدر رجب طیب اردوگان باغی فوجی گروہ کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کے بعد وطن پہنچے۔استنبول کے ایئرپورٹ پر پریس کانفرس سے خطاب انھوں نے اس کوشش کو غداری قرار دیا ہے۔
صدر رجب طیب اردوگان وطن نے کہا ہے کہ صورتحال حکومت کے کنٹرول میں ہے اور متتخب حکومت کا تختہ الٹنے اور عوام پر گولیاں چلانے والوں کے بھاری قیمت چکانا ہوگی۔
ترک صدر نے ترکی میں بغاوت کا الزام عالم فتح اللہ گولن پر عائد کیا ہے۔
ترکی کے سرکاری نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی پر فوجی احکامات پر جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی میں مارشل لاء اور کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ ملک اب ایک ‘امن کونسل’ کے تحت چلایا جا رہا ہے جو امنِ عامہ کو متاثر نہیں ہونے دے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے موجودہ حکومت کی جانب سے ترکی کے جمہوری اور سکیولر قوانین کو نقصان پہنچایا گیا ہے، جبکہ جلد از جلد نیا آئین تیار کیا جائے گا

یہ بھی پڑھیں

فیچرز