چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںجرمنی: فری بلوچستان موومنٹ لانگ مارچ پانچویں روز جاری

جرمنی: فری بلوچستان موومنٹ لانگ مارچ پانچویں روز جاری

جرمنی (ہمگام نیوز)فری بلوچستان موومنٹ کا لانگ مارچ 37 کلومیٹر کی مسافت طے کرکے جرمنی کے شہر مانسٹر (Münster)پہنچ گئے تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں جاری پاکستانی بربریت کے خلاف جرمنی میں مقیم بلوچ کا رکنوں کا فری بلوچستان موومنٹ کا لانگ مارچ جرمنی کے شہر حام (Humm)کے ٹرین اسٹیشن پر ایک احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے لوگوں کو بلوچستان پر پاکستانی جبری قبضہ گیریت، بلوچستان میں بلوچ آبادیوں پر پاکستانی فورسز کی زمینی و فضائی بربریت، بلوچستان میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور بلوچ قومی تحریک سے متعلق آگاہی دی لانگ مارچ کے شرکاء نے مقبوضہ بلوچستان کی صورت حال پر سفر کے دوران پمفلٹ بھی تقسیم بھی کیے آج پانچویں روز حام (Humm)شہر سے صبح روانہ ہوکر 37 کلومیٹر کی مسافت طے کرکے جرمنی کے شہرمانسٹر (Münster )پہنچ گئے ہیں۔لانگ مارچ کے شرکاء نے سوشل میڈیا کے بلوچ اکٹیوسٹوں کا شکریہ ادا کیا جو فری بلوچستان موومنٹ کے کیمپن کا حصہ رہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز