یکشنبه, اپریل 20, 2025
Homeخبریںجاپان: جب آناً فاناﹰ 74 ہزار انسان موت کی نیند سو گئے

جاپان: جب آناً فاناﹰ 74 ہزار انسان موت کی نیند سو گئے

ناگاساکی (ہمگام نیوز)جاپانی شہر ناگاساکی پر امریکی ایٹم بم 9 اگست 1945ء کو قبل از دوپہر گیارہ بج کر دو منٹ پر گرایا گیا تھا۔ اس سال اس ہولناک واقعے کو، جس میں ہزارہا انسان موت کے منہ میں چلے گئے، اکہتّر برس پورے ہو رہے ہیں۔یکیوں نے ناگاساکی پر ایٹم بم گرانے سے تین ہی روز قبل چھ اگست 1945ء کو جاپان ہی کے شہر ہیروشیما پر بھی ایٹم بم گرایا تھا، جس کے نتیجے میں فوری طور پر اور تابکاری کے اثرات کے نتیجے میں بعد کے برسوں میں مجموعی طور پر ایک لاکھ چالیس ہزار انسان لقمہٴ اجل بن گئے تھے۔ناگاساکی پر ایٹم بم گرنے کے نتیجے میں ہونے والے ابتدائی دھماکے نے ہی آناً فاناً چوہتر ہزار انسانوں کو موت کی نیند سُلا دیا تھا جبکہ آنے والے برسوں میں مزید ہزارہا انسان تابکاری کے اثرات کے نتیجے میں موت کے منہ میں چلے گئے۔منگل نو اگست کو ناگاساکی پر ایٹم بم گرائے جانے کے واقعے کے اکہتّر سال پورے ہونے کے موقع پر ایک یادگاری تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں اس ہولناک واقعے میں زندہ بچ جانے والے عمر رسیدہ افراد کے ساتھ ساتھ مرنے والوں کے لواحقین بھی شریک ہوئے اور عین گیارہ بج کر دو منٹ پر یعنی ایٹم بم گرائے جانے کے وقت گھنٹیاں بجا کر مرنے والوں کی یاد تازہ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز