کوئٹہ ( ہمگام نیوز)بلوچ ری پبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیرمحمد بگٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی آرپی کی جانب سے یورپی ملک یونان میں پارٹی چیپٹر تشکیل دی گئی ہے جس کی صدارت پارٹی کے سی سی ممبر اسلم کیازئی بلوچ کررہے ہیں گزشتہ روز پی آر پی یونان کی جانب سے یونان کی پارلیمنٹ کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں بلوچستان میں جاری ریاستی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا گیا پارٹی کارکنان نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھاکر بلوچستان میں فورسز کی کارروائیاں اغواء نما گرفتاریوں، حراستی قتل اور مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی کے خلاف احتجاج کیا مظاہرے کے دوران پارٹی کارکنان نے مقامی لوگوں میں بلوچستان کے بارے میں آگاہی پھیلانے کیلئے انگریزی اور یونانی زبان میں پمفلٹ تقسیم کئے جس میں بلوچستان پر جبری قبضے سے لیکر آج تک جاری ریاستی مظالم کے بارے میں آگاہی پھیلائی مظاہرین سے اظہار یکجہتی کرنے والے افراد سے پارٹی کارکنان نے خطاب کیا اور ان کو بلوچ قومی جدوجہد کے بارے میں تفصیلات بتائی شیرمحمدبگٹی نے کہا کہ بی آر پی یورپی ممالک سمیت دنیا بھر میں بلوچ قومی جدوجہد کو اجاگر کرکے عالمی یکجہتی کیلئے کام کرتی رہے گی اور ریاستی مظالم اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرتی رہے گی۔