کوئٹہ/ تربت (ہمگام نیوز) تربت کے علاقے آبسر میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے عبدالقیوم نامی شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے واقعہ کے بعد فورسز نے نعش کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہے ۔ علاوہ ازیں ضلع واشک کے علاقے بسیمہ میں اغواء ہونیو الے شخص یعقوب کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا جبکہ ان کے مغوی بیٹے کو چھوڑ دیا گیا ہے ۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق یعقوب نامی شخص کو بیٹے سمیت اغواء کیا گیا تھا بعد ازاں ان کے بیٹے کو چھوڑد یا گیا لیکن یعقوب کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیاہے ۔علاوہ ازیں کوئٹہ کے علاقے میاں غنڈی کے ایک باغ سے پولیس نے ایک شخص کی نعش برآمد کی جسے گولیاں مار کر قتل کردیا گیا ہے پولیس کے مطابق بیت بگٹی نامی شخص چوکیدار تھا جسے مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے