کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مشکے میں پاکستان فوج پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل 23 اگست کو سرمچاروں نے مشکے آرمی کیمپ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے کے بعد قابض فورسز نے آچڑین کے پہاڑیوں کی طرف سرمچاروں کا پیچھا کیا تو پہلے سے گھات لگائے سرمچاروں نے فورسز پر ایک اور زبردست حملہ کیا۔ترجمان نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ ان میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے کارندوں کے شامل ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ اِن حملوں میں ایک درجن سے زائد اہلکار ہلاک اورکئی زخمی ہوئے ہیں ۔ جب کہ دو گاڑیوں کو شدیدنقصان اور دو گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچایا۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔