سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںبی۔آر۔اے نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی۔

بی۔آر۔اے نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی۔

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ ری پبلکن آرمی نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کر لی ۔ بلوچ ری پبلکن آرمی کے ترجمان سربا ز بلوچ نے واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بلو چ سرمچاروں نے ڈیرہ بگٹی میں فورسز پر3 الگ الگ بم حملے کئے پہلا حملہ باربوژ میں فورسز کی چوکی کے قریب ان کے گاڑی پر ریموٹ کنڑول بم سے کیا جس کی امداد کو جانے والے اہلکاروں کی گاڑی کو بھی راستے میں ریموٹ کنٹرول بم حملے سے نشانہ بنایا گیا دونوں حملوں میں فورسز کے متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے جبکہ باربوژ حملوں کے بعد فورسز نے سرمچاروں کا تعاقب کیا اور راستے میں سرمچاروں نے فورسز پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیاجس کے نتیجے میں فورسز کے 2 اہلکار ہلاک ہوئے ہماری کارروائیاں مقصد کے حصول تک جاری رہیں گی تاہم دوسری جانب فورسز پر حملوں کے حوالے سے سرکاری سطح پر کوئی تصدیق نہیں کی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں

فیچرز