چهارشنبه, اکتوبر 9, 2024
Homeخبریںپاکستان کی فوجی و سویلین قیادت بلوچ نسل کشی کےلئے ایک ساتھ...

پاکستان کی فوجی و سویلین قیادت بلوچ نسل کشی کےلئے ایک ساتھ ہیں: بی ایس اوآزاد

کوئٹہ(ہمگام  نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے ترجمان نے بلوچستان بھر میں جاری فوجی آپریشنوں کے دوران عام لوگوں کے گھروں کو نشانہ بنانے، درجنوں گرفتاریوں اور لوگوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی فورسز بلوچستان سے بلوچ شناخت کو ختم کرنے کے لئے ہر حربہ آزما رہے ہیں۔ فوجی آپریشنوں کا تسلسل برقرار جبکہ لوگوں کی گرفتاری اور مسخ شدہ لاشوں کی برآمدگی جیسے واقعات شدت کے ساتھ جاری ہیں، اس کے علاوہ ریاستی فورسز اسکولوں کے طلبا کو ایف سی میں شمولیت کے لئے دھمکا رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ گزشتہ تین دنوں سے آواران کے بیشتر علاقے فوجی محاصرے میں ہیں، محصور علاقوں میں چیدگی، زومدان، بال چیدگی، نیابت، موسی بازار سمیت کئی علاقوں سے سینکڑوں بزرگوں اور نوجوانوں کو فورسز گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں، اس کے علاوہ گزشتہ روز بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں بھی فورسز نے بسول، کلانچ اور گردنواح کے علاقوں کی آبادیوں کو ان کے گھروں سے نکال کر عارضی رہائش گاہوں میں منتقل کردیا۔ ان کے علاوہ گزشتہ چند دنوں سے مند کے اسکولوں میں ایف سی کے اہلکار بلوچ طلباء کو دھمکا کر ایف سی میں شمولیت کے لئے زور دے رہے ہیں، بلوچ عوام کی آزادی و خوشحالی کی جدوجہد کو کاؤنٹر کرنے کے لئے ریاست تعلیم کے شعبے کو بھی بطور ہتھیار استعمال کررہی ہے۔بلوچ نسل کشی اور بلوچ عوام کے استحصال کی منصوبوں کو تکمیل تک پہنچانے کے لئے فورسز ریاستی طاقت کو نہتے بلوچ عوام کے خلاف استعمال کررہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ریاست کی فوجی و سویلین قیادت ہمیشہ سے بلوچ نسل کشی کے لئے ایک دوسرے کے ہمکار رہے ہیں۔ گزشتہ دنوں وزیراعظم اور فوجی حکمرانوں کی بلوچستان کے علاقوں کا دورہ بھی سرمایہ کاری کے نام پر بلوچوں کی معاشی نسل کشی میں شدت لانے کے لئے تھے۔ نیشنل پارٹی قیادت اور کٹھ پتلی وزیراعلیٰ اپنی تنخواہ اور وفاداری بچانے کے لئے بلوچ قومی استحصالی پالیسیوں کا براہ راست حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف بلوچستان بھر کے لوگوں کی جان و مال اور عزت نفس ریاست اور اس کی فوج کے ہاتھوں محفوظ نہیں دوسری طرف خود کو بلوچ کا خیرخواہ کہنے والی نیشنل پارٹی اسی فوج کے سول دستے کے طور اپنا کردار ادا کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز