دوشنبه, اکتوبر 7, 2024
Homeخبریںبی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی

بی ایل ایف نے مختلف واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فورسز پر مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کہ آج اتوار کے روزضلع کیچ،تربت مین بازار میں اقبال مارکیٹ کے قریب فورسز پر فائرنگ کرکے ایک اہلکار کو ہلاک کیا۔ اتوارہی کے روز ضلع کیچ میں دشت کے علاقے سیاہلو اور میرانی ڈیم کے درمیان جلابانی کے مقام پر سرمچاروں نے فورسز کی دو گاڑیوں پر اُس وقت حملہ کیا جب وہ تربت سے آنے والے قافلے کی سیکورٹی کیلئے کھڑی تھیں دونوں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ اِن میں سوار کئی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ اتوار کے دن آواران میں فورسز کی دو چیک پوسٹوں لباچ اور پیراندر چیک پوسٹ پر شام ساڑھے ۶ بجے کے وقت حملہ کرکے فورسزکو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ کل جھاؤ میں زیلگ چوکی پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کرکے فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ کل رات کیچ ہی علاقے شہرک میں پگوش کی پہاڑی پر قائم فورسزکے کیمپ اور مورچوں پر خود کار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ گہرام بلوچ نے کہ اکہ کل بسیمہ کے علاقے راغے میں دولت ولد محمد کی سربراہی میں قائم ریاستی حمایت یافتہ مذہبی شدت پسند تنظیم مسلح دفاع کے ٹھکانے پر حملہ کرکے ایک کارندے کا ہلاک کیا۔ یہ تنظیم داعش اور نیشنل پارٹی کی ڈیتھ اسکواڈ ز کے ساتھ مل کربھی بلوچ قوم کے خلاف کارروائیاں کرتا ہے۔ بلوچستان کی آزادی تک یہ حملے جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز