شنبه, اپریل 19, 2025
Homeخبریںسبی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک۔

سبی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک۔

سبی( ہمگام نیوز) سبی کے علاقہ لیویز تھانہ تلی کی حدود میں نامعلوم افراد نے سبی پولیس کے اہلکار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا موقع سے فرار ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سبی پولیس میں بطور ڈرائیور خدمات سرانجام دینے والے شفیع محمد ولد فیض محمد کو نامعلوم افراد نے جدید اسلحہ سے فائرنگ کرکے تلی کے قریب قتل کردیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سبی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے سول ہسپتال سبی لے جایا گیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد قتل ہونے والے شخص کی لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز