چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںچھتر: گزرگاہوں پہ باردوی سرنگ بچھانے و شہر پر راکٹوں سے حملہ

چھتر: گزرگاہوں پہ باردوی سرنگ بچھانے و شہر پر راکٹوں سے حملہ

چھتر(آئی این پی )چھتر میں رات گئے نامعلوم افراد کی فائرنگ 2 راکٹ بھی فائر کیئے گئے ۔ درگاہ سخی ابراہیم شاہ کے ٹرانسفارمر کو اڑادیا گیا ۔ گذرگاہوں پر بارودی سرنگوں کے بچھائے جانے کی اطلاعات ۔ علاقہ مکین گھروں تک محدود ذرائع آمدورفت معطل ہوکر رہ گئی۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل چھتر کے مرکزی شہر چھتر و گردو نواح میں موجود دیہات کے حالات مزید سنگین صورتحال اختیار کرتے جا رہے ہیں ۔ حالیہ بد امنی کی جاری لہر نے لوگوں کو گھروں تک محصور کر دیا ہے ۔ شب گذشتہ اور دن کو بھی صورت حال سنگین رہی ۔ چھتر شہر پر نامعلوم افراد نے اندھادھند فائرنگ کے علاوہ راکٹ کے گولے بھی داغے اس کے ساتھ چھتر کے قریب موجود بزرگ ہستی کی درگاہ کے ٹرانسفارمر کو بھی فائرنگ کر کے اڑا دیا گیا ۔ علاوہ ازیں چھتر کے قریب طاہر کوٹ کے مقام پر بارودی سرنگ بھی بچھائی گئی ۔ تاہم اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ کر دیا گیا ۔ جس کے سبب لوگوں میں شدید خوف وحراس پایا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق مزید بارودی سرنگوں کے بچھائے جانے کا خدشہ موجود ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز