چهارشنبه, اپریل 23, 2025
Homeخبریںبی ایل ایف نے قابض پاکستانی فورسز پہ حملے کی ذمہداری قبول...

بی ایل ایف نے قابض پاکستانی فورسز پہ حملے کی ذمہداری قبول کرلی

کوئٹہ (ہمگام نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے فوجی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ کل منگل کو سرمچاروں نے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاب میں تل کے مقام پر قائم نئے فوجی کیمپ پر ایک اور حملہ کیاہے، جس میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔ اس سے پہلے پیر کو کیمپ پر کام شروع کرنے وقت بھی سرمچاروں نے حملہ کیا تھا۔ انہوں نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ یہ چین پاکستان اکنامک کوریڈور منصوبے کی روٹ پر فوجی کیمپوں میں ایک اور اضافہ ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز