کوئٹہ( ہمگام نیوز)بی ایل اے کے ترجمان جئیند بلوچ نے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے زریعے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح کاہان کے علاقے پتل میں بلوچ سرمچاروں نے پاکستانی خفیہ اداروں کے لئے بطور ایجنٹ کام کرنے والے خاوند بخش لوہارآنی اور شیرا لوہارآنی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا مزکورہ ایجنٹ علاقے میں پاکستانی فوجی آپریشن، بلوچوں کے گھروں کو جلانے، لوٹ مار،بلوچوں کے اغوا و قتل اورخواتین و بچوں کو دھمکیاں دینے سمیت کئی ناروا حرکات میں ملوث تھے جن کے پاداش میں آج ان مجرموں کو عبرتناک انجام تک پہنچا دیا گیا۔ بلوچ سرزمین پر پاکستانی فوجی اداروں کے لئے کام کرنے والے کسی بھی مخبر کو نہیں بخشا جائے گا۔


