اتوار, مئی 19, 2024
ہومخبریںشام : روس اور ترکی کا مشترکہ فضائی حملے کرنے کا اعلان۔

شام : روس اور ترکی کا مشترکہ فضائی حملے کرنے کا اعلان۔

ماسکو/انقرہ(ہمگام نیوز) روسی وزارتِ دفاع کے ایک اعلیٰ اہل کار نے کہا ہے کہ اس مشترکہ فضائی کارروائی میں نو روسی اور آٹھ ترکی کے لڑاکا طیارے حصہ لیں گے، جو 146الباب145 کے قصبے پر کی جائے گی، جو شمال مشرقی حلب سے اندازاً 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے روسی فوج نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ شمالی شام میں داعش کے شدت پسندوں کو نشانہ بنانے کے لیے، روسی فضائیہ ترکی کے ساتھ مشترکہ فضائی حملے کرے گی۔ بدھ کے روز ٹیلی ویژن بیان میں، روسی وزارتِ دفاع کے ایک اعلیٰ اہل کار، لیفٹیننٹ جنرل سرگئی رڈسکوئی نے کہا ہے کہ اس مشترکہ فضائی کارروائی میں نو روسی اور آٹھ ترکی کے لڑاکا طیارے حصہ لیں گے، جو 146الباب145 کے قصبے پر کی جائے گی، جو شمال مشرقی حلب سے اندازاً 40 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ رڈسکوئی نے کہا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ روس اور ترکی کی فضائی افواج نے اِس طرح کا اشتراکِ عمل کیا ہے۔ اسے روس کی جانب سے پہلا عام اعلان کہا جا رہا ہے کہ وہ جنگ سے تباہ شدہ شام میں فضائی حملے کرے گا۔ شام کے تنازع میں تقریباً چھ برس تک روس اور ترکی دونوں مخالف فریق تھے، جس میں روس شامی صدر بشار الاسد کا حامی، جب کہ ترکی باغیووں کی پشت پناہی کرتا آیا ہے۔ حالیہ مہینوں کے دوران، دونوں ملک ایکساتھ مل کر کام کرتے رہے ہیں، اور اس ماہ کے اواخر میں قزاقستان میں ہونے والے امن مذاکرات کی ثالثی کریں گے، جِس کا مقصد جنگ کا سیاسی حل تلاش کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز