جمعه, نوومبر 15, 2024
Homeخبریںافغانستان : برفباری سے 45 افراد ہلاک

افغانستان : برفباری سے 45 افراد ہلاک

کابل( ہمگام نیوز) فغانستان برفانی تودے گرنے کے باعث حکام کے مطابق 19 صوبوں میں45 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔افغان حکام کے مطابق سب سے زیادہ نقصان پروان اور بدخشاں میں ہوا ہے۔ مرکزی شاہراہیں اور ہوائی اڈے بند ہیں۔اس کے علاوہ برفباری سے افغانستان کی اہم شاہراہیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں جن میں کابل قندہار ہائی وے شامل ہے۔ اس ہائی وے پر پرف میں پھنسے ہوئے 250 افراد کو پولیس اور فوج نے بچایا۔کابل کے شمال میں واقع سلانگ پاس کو ڈھائی فٹ برف پڑنے کے بعد بند کر دیا گیا ہے۔ افغانستان کا علاقہ نورستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ نورستان میں برفانی تودہ گرنے سے 45 افراد ہلاک جبکہ 16 زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ابھی بھی کئی افراد لاپتہ ہیں۔   اس کے علاوہ شدید برفباری ہوئی ہے جس کے باعث کابل ایئرپورٹ بند کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز