کابل( ہمگام نیوز)فغانستان کے دارالحکومت کابل واقع سپریم کورٹ کے باہر ہونے والے خود کش دھماکے کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک او زخمی ہوگئے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق مقامی حکام کا کہنا ہے کہ خود کش بمبار نے سپریم کورٹ کے باہر پارکنگ ایریا کو نشانہ بنایا۔افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب اللہ دانش نے اے ایف پی کو بتایا کہ عدالت کی پارکنگ کے ایریا میں ایک خود کش بمبار نے وہاں موجود ملازمین کو نشانہ بنایا جو گھر واپس جانے کے لیے بس میں سوار ہورہے تھے۔پولیس نے دھماکے کے بعد سپریم کورٹ کی جانب آنے والی سڑکوں کو بلاک کردیا جبکہ سپریم کورٹ میں کام کرنے والے ملازمین کے اہل خانہ بھی خبر سن کر عدالت کے باہر جمع ہونا شروع ہوگئے۔