یکشنبه, اکتوبر 6, 2024
Homeخبریںبلوچستان میں مذہبی شدت کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے: بی ایس...

بلوچستان میں مذہبی شدت کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے: بی ایس او آزاد

کراچی ( ہمگام نیوز)بی ایس او آزاد آسٹریلیا زون کی آرگنائزنگ باڈی اجلاس زیر صدارت زونل آرگنائزر فیصل بلوچ اور مہمان خاص سنٹرل کمیٹی ممبر چراغ بلوچ منعقد ہوئی۔ اجلاس میں مرکزی سرکیولر، سابقہ کاکردگی رپورٹ، تنظیمی امور، سیاسی صورت حال اور تنقید کے ایجنڈے زیر بحث رہے۔ اجلاس کی شروعات بلوچ شہدا کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی سے ہوئی۔ رہنماؤں نے کہا کہ بلوچستان میں نوجوانوں کے خلاف ریاستی مشینری کے تمام پرزے متحرک ہیں۔ بلوچ نوجوانوں کو سیاست اور تعلیم سے دور رکھ کر انہیں ایک منصوبے کے تحت پسماندہ رکھا جا رہا ہے۔ ریاست کی کوشش ہے کہ مستقبل قریب میں بلوچ نوجوانوں کو مذہبی شدت پسندی کی جانب مائل کرکے اپنے پراکسی گروہوں کے لئے ریکروٹ بلوچستان سے بھرتی کیے جائیں، اسی لئے مذہبی شدت پسندوں کو بلوچستان میں کھلی چھوٹ دی گئی ہے۔ چراغ بلوچ نے کہا کہ بلوچوں کی ہزاروں سالہ تاریخ سیکیولر اور اعلیٰ اقدار پر مبنی رہی ہے۔ لیکن اپنے نوآبادیاتی مفادات کی تکمیل کے لئے قابض بلوچ اقدار کو نقصان پہنچانے کی باقاعدہ کوشش کررہی ہے۔ براہوئی و بلوچی زبان، زگری نمازی اور علاقائیت پر مبنی خود ساختہ تضادات کو ہوا دیکر بلوچ معاشرے کو عدم برداشت کی کیفیت کا شکار بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان تمام مشکلات کا حل بلوچ آزاد ریاست کی بحالی سے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تمام شعبوں میں متحرک ہوکر بلوچ آزادی کی جدوجہد کا حصہ بن جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز